اوسی /خانپور سندھ میں بااثر وڈیروں کے مظالم سے جان بچا کر ایک سندھی فیملی پناہ لینے کے لیے پنجاب پہنچ گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر اعلیٰ سندھ سے تحفظ مہیا کرنے کا مطالبہ ، وی او سندھ میں 8 ماہ قبل میر پور ماتھیلو کے علاقہ یارو لُنڈ میں پیسوں کی لالچ میں دوست نے دوسرے دوست کو زندہ دفن کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ یارو لُنڈ میں درج ہوا پولیس نے شک کی بنا پر 21 سالہ مقتول راجہ کے ایک دوست امیر کو گرفتار کیا تو اس نے دوران تفتیش تسلیم کیا کہ اس نے پیسوں کی لالچ میں اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے اپنے دوست کو ہاتھ باندھ کر زمین میں زندہ دفن کر دیا تھا ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی تو بااثر ملزمان کے سرپرستوں کی مبینہ طور پر متاثرہ فیملی کے گھروں پر حملہ کر دیا اور دھمکی کی کہ اگر صلح کے لیے بیان نہ دیا تو پوری فیملی کو جان سے مار دیں گے ، متاثرہ فیملی جان بچا کر سندھ سے پنجاب خان پور پہنچ گئی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین نے بتایا کہ ملزمان کے سرپرست ہماری جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر اعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے اور تحفظ مہیا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ فوٹوں…..مقتول کى فائل فوٹوں فوٹوں …مقدمه کاپى