کرم کے فرقہ وارانہ فسادات پر بشری گوہر کی گورنر کنڈی سے ملاقات

گورنر ہاؤس میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی پختونخوا آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری گوہر سے ملاقات کی۔ ہم نے صوبے کے اہم مسائل اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اور پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ہم نے امن و امان کی صورتحال، طورخم بارڈر کی بندش، اور پاڑہ چنار کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کی۔ میں نے صوبے میں بدامنی کی وجہ سے عوام میں پیدا ہونے والے عدم تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ گورنر ہاؤس میں سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوششیں آخری مراحل میں ہیں۔ طورخم بارڈر کی بندش کے معاملے پر بھی بات ہوئی، جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت اور عوامی رابطوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ میں نے بتایا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں۔ پاڑہ چنار میں حالیہ کشیدگی پر بھی گفتگو کی، اور ہم نے صوبائی حکومت کے کردار کو ناکافی قرار دیا۔ ہم نے صوبے کے مسائل کے حل کے لیے ایک آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر بھی غور کیا۔
‏⁦‪@BushraGohar‬⁩
‏⁦‪@SyedMAliShah_‬⁩
‏⁦‪#GovernorKP‬⁩ ⁦‪#KhyberPakhtunkhwa‬⁩