مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلاء کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

گو قاضی گو کے نعروں کے ساتھ ڈونٹ قاضی ڈونٹ قاضی کے بھی نعرے

سپریم کورٹ کے باہر وکلا کی میڈیا سے گفتگو

غیر آئینی ترامیم لانے کی کوشش ہورہی ہے،شعیب شاہین

ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کی پاور کو ختم کرنا ہے،شعیب شاہین

ایسی عدالت لے کر آرہے ہیں جس میں اپنی مرضی کے فیصلے کرے گی،
شعیب شاہین

منصور علی شاہ ہم آپ کے ساتھ ہیں،لطیف کھوسہ

ہم آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،لطیف کھوسہ

کالے کوٹ کا وجود خطرے میں ہے،لطیف کھوسہ

کالے کوٹ چاہے کسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں آئیے قانون کو بچھانے کے لیے ہمارے ساتھ آئیں ،لطیف کھوسہ

ہم کل بھی عدالیہ کے ساتھ تھے آج بھی کھڑے ہیں،لطیف کھوسہ

قاضی صاحب کی فسطائیت سب دیکھ چکے ہیں ، علی بخاری

اب کسی کو ایکسٹنشن نہیں دی جا سکتی،علی بخاری

جب بھی آئین پر وقت آیا ہمیشہ وکلا سامنے ائے، نیاز اللہ نیازی

اس آئینی ترمیم کے خلاف ہم سب کھڑے ہیں،نیاز اللہ نیازی

ہم اس حوالے سے تحریک چلائیں گے،نیاز اللہ نیازی

میری ہر پاکستانی سے درد مندانہ اپیل ہے کہ یہ معاملہ وکلا کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا معاملہ ہے، سلمان اکرم راجہ

کس طرح قدغنیں لگائی گئی ہیں کس طرح خواتین اور بچوں کو اغوا کیا گیا،سلمان اکرم راجہ

اس ملک میں کوئی قانون نہیں ہو گا تو معاملات کیسے چلیں گے، سلمان اکرم راجہ

کل راولپنڈی سے اس تحریک کو شروع کر رہے ہیں جو پورے ملک میں پھیلے گی،سلمان اکرم راجہ