صوابی پولیس اسٹیشن کے قریب زوردار دھماکہ،پولیس سٹیشن صوابی کی بلڈنگ مکمل تباہ،

صوابی: سٹی پولیس اسٹیشن کے اندر اسلحہ گودام میں شارٹ سرکٹ سے دھماکہ،

دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جانبحق جبکہ اکتیس(31) افراد زخمی ہوگئے

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا

ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، محکمہ صحت: ریسکیو اپریشن مکمل کردیا گیا ہے جبکہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ذرائع

https://twitter.com/mumtazbhattidin/status/1839344160966611448?s=46

صوابی پولیس اسٹیشن کے قریب زوردار دھماکہ،
پولیس سٹیشن صوابی کی بلڈنگ مکمل تباہ،

15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جن کی حالت تشویش ناک ہے

صوابی سٹی تھانہ کے اسلحہ گودام میں بجلی شارٹ سرکٹ سے زور دار دھماکے سے مسجد میں نماز پڑھنے والا تیرہ سالہ بچہ شہید جبکہ سترہ اہلکاروں سمیت 34 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا گیا صوابی کے مرکزی بازار ، ڈی پی او ، ڈی ایس پی و دیگر سرکاری آفس اور پولیس رہائشی کالونی کے عقب میں واقع تھانہ صوابی سٹی میں رات سوا آٹھ بجے ہونے والا دھماکہ اتنا زور دار تھا کی قریبی مارکیٹوں ، دکانوں ، دفاتر اور دیگر عمارتوں کے شیشے اور دروازے ہوا میں اڑ گئے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، تھانے کے قریب ایریگیشن مسجد میں تیرہ سالہ بچہ اقتدار ولد اکرام شہید ہو گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون الرشید نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا،دھماکے میں زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال اور باچاخان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردئیے گئے،یہ دہشتگردی کا واقعہ نہیں تھا،ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،صوبائی وزیر کے دورے کے حوالے سے خبر غلط ہے،تھانے کی عمارت کو کلیئر کردیا گیا،ابھی تک ہمارے پاس 20کے قریب زخمیوں کی اطلاعات ہیں،زخمیوں میں پولیس اہلکار اور کچھ قیدی شامل ہیں۔