ضلع کرم ۔ مختلف علاقوں میں متحارب قبائل کے مابین فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے ۔ پولیس
ضلع کرم ۔ جھڑپوں میں قبائل ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں پولیس
ضلع کرم ۔ تازہ جھڑپوں میں مزید چودہ افراد جاں بحق تیس زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع
ضلع کرم ۔ پانچ روزہ جھڑپوں میں مجموعی طور پر 30 افراد جاں بحق 70 زخمی ہوگئے ہسپتال ذرائع
ضلع کرم ۔ جھڑپوں کے باعث پاراچنار پشاور مین شاہراہ سمیت آمد و رفت کے راستے بند ہیں پولیس
ضلع کرم ۔ آمد و رفت کے راستوں کی بندش کے باعث لاکھوں افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ایم این حمید حسین
ضلع کرم ۔ جھڑپوں کے باعث تمام پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی ادارے بھی بند ہوگئے ہیں ، پولیس
ضلع کرم ۔ حکومت قیام امن کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ، سابق وفاقی وزیر ساجد طوری
ضلع کرم ۔ فائر بندی کیلئے مذاکرات اور جرگوں کا سلسلہ جاری ہے ، جاوید اللہ محسود ڈپٹی کمشنر ضلع کرم