ضلع کچہری لاہور نے خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ امنہ عروج کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے دیگر گیارہ ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔ وی او لاہور کی ضلع کچہری میں معروف ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نبیلہ عامر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ ملزمہ امنہ عروج سے تفتیش درکار ہے ملزمہ سے مال مقدمہ کی اشیاء ریکور کرنی ہیں، لہذا عدالت ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرے اور دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ملزمہ امنہ عروج کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔