وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کچھ جاہلوں کا ٹیلی فون کوئی اٹھاتا نہیں تھا۔وہ اپنے دورمیں ٹیلی فون کا انتظار کرتے گھروں کو چلے جاتے۔ عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ چین کے وائس چیئرمین نے مریم نواز سے ایک گھنٹہ ملاقات کی۔چینی وائس چیئرمین نے مریم نوازکو پاکستان کی ابھرتی لیڈر کہا۔انہوں نے کہا مریم نوازپہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہیں چین کے دورہ کی دعوت ملی۔مریم نواز کو دورہ چین میں ہیڈآف اسٹیٹ کا پروٹوکول ملا۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا ان کے سوشل میڈٰیا ٹائیگرز کامیاب دورے پر تلملا رہے تھے،یہ لوگ صرف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔