بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والا ہندو یاتری ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ہلاک ، 3 نامعلوم ڈاکو3لاکھ روپے کی نقدی چھین کرفرار

ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والا ہندو یاتری ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ہلاک ، تین نامعلوم ڈاکو3لاکھ روپے کی نقدی چھین کرفرار ضلع لاڑکانہ (سندھ) کا رہائشی4 بچوں کا باپ راجیش کمار اپنے دوست دولت رام اورفیملی کے ہمراہ کار پر با با گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میںشرکت کے لیے لاہور سے ننکانہ صاحب آرہا تھاکہ مانانوالہ روڈ پر اسلام آباد گاﺅں کے قریب ڈکیتی تین نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے مزاحمت کر نے پر فائرنگ کر کے راجیش کمار کو قتل کردیا اوران سے تین لاکھ روپے کی نقدی چھین کرفرار ہو گئے ڈاکوﺅں نے چار موبائل واپس کر دئیے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اورڈی پی او سید ندیم عباس پو لیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ہندو اور سکھ یاتری سراپا احتجاج ، سکھ اور ہندو یاتریوں عدم تحفظ کا شکار