راولپنڈی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا وائس چیئرمین پی ٹی آئی کو آج علی الصبح انسداد دہشتگردی عدالت لاہور لے جایا گیا تھا زرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو لاہور پولیس کی درخواست پر کوٹ لکھپت جیل رکھا گیا،شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں ذرائع ںے بتایا کہ لاہور پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت سے شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت منتقل کرنےکی درخواست کی تھی، یاد رہے کہ وائس چیئرمین پی ٹی ائی کو گزشتہ روز صبح انسداد دہشتگردی عدالت لاہور لے جایا گیا تھا