پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو3وکٹوں سے ہرادیا۔پارل میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں پر239رنزاسکور کیے۔سلمان آغا نے 4 اور ابراراحمد نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے 240رنز کا ہدف 3گیندیں قبل پورا کیا۔صائم ایوب نے109 اور سلمان آغا نے82 اسکور کئے۔3میچوں کی ون ڈے سیریزمیں پاکستان کو0-1سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔سیریز کا دوسرا ون ڈے جمعرات کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔