برطانیہ میں سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ، قاتل باپ، سوتیلی ماں اور چچا کوسزا سنادی گئی

برطانیہ میں 10سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں باپ، سوتیلی ماں اورچچا کو سزا سنا دی گئی۔ باپ کو 40، سوتیلی ماں کو 33 سال كی سزا دی گئی۔ اعانت جرم پرچچا 16 سال قید بھگتے گا۔ اولڈ بیلی کراؤن کورٹ نےعمرقید کاحکم سنادیا۔ سزا کا کم سے کم وقت ختم ہونے کے بعد بھی رہائی کی گارنٹی نہیں۔اس کا فیصلہ پیرول بورڈ کرے گا۔
ننھی سارا کی لاش 10 اگست کوبیڈروم سے ملی۔ قتل کے بعد باپ،سوتیلی ماں اورچچا پاکستان فرارہوگئے تھے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سارہ کے جسم پر انسانی دانتوں سے کاٹے جانے کے نشانات تھے ۔ جسم گرم استری اور گرم پانی سے جلایاگیا۔ گھر کے باہر سے خون آلود کرکٹ بیٹ، دھاتی ڈنڈا ملا۔ ایک بیلٹ اور رسی کے علاوہ ملنے والی ایک پن پربھی سارہ کا ڈی این اے پایا گیا۔