توشہ خانہ کیس کی سزا معطل نیب نے کیس کی معطلی کی حمائیت کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ

توشہ خانہ نیب ریفرنس

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیل پر سماعت

کیا آج اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے؟ عدالت

اپیل شروع نہین کریں گے اگر آپ چاہتے ہیں تو سزا معطلی پر دلائل دے دیں ، عدالت

ہم سزا معطلی کی بجائے مرکزی اپیل پر دلائل دیں گے، علی ظفر

سائفر کیس کل سماعت کے لیے مقرر ہے، چیف جسٹس عامر فاروق

سائفر کیس کچھ دنوں میں مکمل ہو جائے گا، چیف جسٹس عامر فاروق

توشہ خانہ کیس آج سن کر کل سماعت کے لیے نہیں رکھ سکتے، چیف جسٹس عامر فاروق

سائفر کیس میں ایف آئی اے کے دلائل شروع ہونے ہیں ، عدالت

ہمیں نہیں معلوم وہ کتنا وقت لیتے ہیں، عدالت

ہم توشہ خانہ کیس کو عید کے بعد رکھ لیتے ہیں، عدالت

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل

سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کرینگے ، چیف جسٹس

بشری بی بی کی بھی سزا معطل

نیب پراسکیوٹر کے بیان کی روشنی میں سزا معطل

فیصلے کا جائزہ لیا ہے یہ سزا معطلی کا کیس ہے، نیب پراسکیوٹر

یہ نیب کا بڑا قابل تعریف موقف ہے، عدالت

توشہ خانہ اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی