پڑھتا جا شرماتا جا
سب انسپیکٹر ارب پتی بن گیا
لاہور میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر کو کچے کے علاقے میں 100کروڑ کی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے
اینٹی کرپشن زرائع کےمطابق سب انسپکٹر (ر) رفیق احمد کو اینٹی کرپشن نے جرم ثابت ہونے پر گرفتار کیا ، ملزم نے کچے کے علاقے میں تعیناتی کے دوران کرپشن اور غیر قانونی کاشت سے کروڑوں کی جائیدادیں بنائیں
ملزم رفیق احمد نے بحیثیت ایس ایچ او عہدے کا ناجائز استعمال کر کے 1 ہزار 4 سو 44 کنال اراضی پر ناجائز کاشت کی۔ ملزم نے 2 ہزار 18 میں عہدے کا ناجائز استعمال کرکے 13 سو 84 کنال رقبہ وقف حضرت خواجہ غلام فرید حاصل کیا
ملزم رفیق نے ناجائز ذرائع سے حاصل آمدن سے اپنے بیٹوں کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائیں۔ ملزم نے 4 عدد قیمتی گاڑیاں خرید کر رینٹ اے کار کے کاروبار میں لگا رکھی ہیں
سب انسپکٹر (ر) رفیق احمد کو بعد از انکوائری جرم ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ رفیق احمد نے عہدے کا ناجائز استعمال کر کے 100 کروڑ روپے سے زائد کا مالی فائدہ حاصل کیا