وفاقی محتسب نے 2023 ءمیں سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف ریکارڈ 194,099 شکایات پر کارروائی کی ، رپورٹ
گزشتہ سال کی نسبت سال 2023 ء میں شکایات پرکاروائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ
کل شکایات میں سے 193,028 کا ازالہ کیا گیا ، سال 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ
وفاقی محتسب نے ملاقات میں صدر مملکت کو محتسب کی کارکردگی اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا
وفاقی محتسب سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف شکایت کنندگان کو فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کر رہا ہے، وفاقی محتسب
سال 2023 ءمیں 49,190 شکایات آن لائن موصول ہوئیں ، گزشتہ سال کی نسبت47 فیصد اضافہ ہوا، وفاقی محتسب
موبائل ایپ کے ذریعے 22,321 شکایات موصول ہوئیں، سال 2022 کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ہوا، محتسب
محتسب ٹیکنالوجی کی مدد سے مقدمات کا جلد ازالہ کررہا ہے، دور دراز علاقوں تک رسائی بڑھا رہا ہے، محتسب
نئے علاقائی دفاتر ، کھلی کچریوں ، تنازعات کے غیر رسمی حل اور انسپکشن ٹیموں کے دوروں سے شکایات کے ازالے میں مدد ملی، شکایات کے اندراج میں اضافہ ہوا، محتسب
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے دفتر نے ریکارڈ 202,367 شکایات پر کارروائی کی ، محتسب
صدر مملکت نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہا ، رسائی بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا