ایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے آج کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل
بورڈ کل مراکش اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈہ دیکھے گا
3 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا
پاکستان کا کیس 15 اپریل کے بعد بورڈ میں زیر غور آئے گا، ذرائع
19 مارچ کو آئی ایم ایف نے دوسرے اقتصادی جائزہ مزاکرات مکمل کیے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح معاہدہ بھی طے پاچکا ہے
آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہونگے
موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے آخری قسط ملے گی
پاکستان کو آئی ایم ایف سے دو قسطوں میں 1.9 ارب ڈالر مل چکے ہیں