بالی ووڈ بھارتی فوج کا ان آفیشل پراپگنڈا پلیٹ فارم ہے،

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو پچیس سال ہوگئے،سلور جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا بالی ووڈ بھارتی فوج کا ان آفیشل پراپگنڈا پلیٹ فارم ہے، دنیا میں طاقت کا توازن بدل چکا ہے چین نے امریکہ کو ہر میدان میں ٹف ٹائم دے رکھا ہے

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سلور جوبلی کی تقریب سے خطاب میں سینیٹر مشاہد حسین نے کہا دنیا ڈی ڈالرائزیشن کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے،سعودی عرب نے پچاس سال بعد امریکہ سے تیل کیلئے ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کردیا ہے، جی سیون ممالک کو شنگھائی تعاون تنظیم نے کونٹر کرلیا ہے
ساٹ
مقررین کا کہنا تھا امریکہ اور یورپ کا اثر رسوخ ختم ہوگیا ہے،دنیا پر چینی مصنوعات کا چرچہ ہے،پاکستان اپنے محل وقوع کی وجہ سے سپر پاور کیلئے انتہائی اہم ہے، سی پیک کی مکمل بحالی کے بعد پاکستان کی اقتصادی ترقی بھی دنیا کو حیران کردے گی