اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی، کسی لسٹ میں نام نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرہ ادائیگی کیلئے بیرون ملک جا سکتے ہیں