بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔چمن، قلعہ عبداللہ، نوشکی، پشین، دالبندین سمیت پاک ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٙر تھی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 166 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وادی کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 تھی جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے شمال مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا۔