ہرنائی کوئلے کی کان میں دھماکا، 18 افراد پھنس گئے، 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی

کوئٹہ (بیورورپورٹ)بلوچستان میں ہرنائی کے علاقے زردآلو کے علاقے میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکے کے بعد کوئلے کی کان دھنسنے سے 18 کان کن پھنس گئے بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے 8 افراد کو کان سے نکال لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کان میں پھنسے 10 مزدوروں کو نکالنے کیلئے جانے والے مزید 8 افراد بھی وہیں پھنس گئے ہیں جس کے بعد کان میں پنھسے 18 افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئیں۔چیف مائنزانسپکٹر کا کہنا ہے کہ کوئلہ کان میں پھنسے 8 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 2 کان کنوں کی لاشیں بھی نکال لی گئیں ہیں کان میں پھنسے مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دو ٹیمیں ہرنائی روانہ کردی گئی ہیں، ایک ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے 8 کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے