یصل بینک اور اسٹیٹ بینک کے مابین مالی خواندگی بڑھانے کے لئے اشتراک

کراچی 4 مارچ 2024 :
پاکستان کے معروف اسلامی مالیاتی ادارے فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے ‘پاکستان فنانشل لٹریسی ویک 2024’ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ ملک میں مالیاتی تعلیم اور اس کے فروغ کے لیے پر عزم، فیصل بینک لوگوں کو با اختیار بنانے کے لئے ایس بی پی کے اس اقدام میں ساتھ ہے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا، ” مالی خواندگی خاص طور پر کمزور طبقوں میں مالیاتی شمولیت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ہم اپنی توسیعی حکمت عملی کے ذریعے مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے بارے میں بھی آگاہ ہیں۔ فیصل بینک میں ہم مالیاتی تعلیم بالخصوص رِبا فری اسلامک بینکنگ کے مقصد کے لیے پرعزم ہیں، اور مالی شمولیت کو بڑھانے کے لئے حکومت اور ریگولیٹر کے ساتھ ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے۔”

پاکستان فنانشل لٹریسی ویک 2024 کے دوران، فیصل بینک کی ٹیمیں پاکستان کے پانچ اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بہاولنگر، میرپور، اوکاڑہ اور گلگت میں 5 مارچ 2024 سے مسلسل تین دن تک تعلیمی سیشن کا انعقاد کریں گی۔ فنانشل لٹریسی ویک 2024 کے حوالے سے بینک کے رضاکار کم مراعات یافتہ اسکولوں کے بچوں کے ساتھ سیشنز بھی منعقد کریں گے جس میں انہیں پیسوں کی بچت کے طریقے اور مالیاتی اداروں کے ڈیجیٹل مستقبل کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔ این ایف ایل پی (NFLP) کے ذریعے بینک اپنے ملازمین کو انٹرنل پلیٹ فارم، فیصل اکیڈمی کے ذریعے بہتر مالی معلومات کے ساتھ بااختیار بنائے گا، جو تعلیمی وسائل تک آسان رسائی کی پیشکش کرتا ہے اور مسلسل مالیاتی تعلیم کو سیکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ این ایف پی ایل (NFLP) میں فیصل بینک کی شراکت کے بارے میں مزید تفصیلات NFLP@faysalbank پر مل سکتی ہیں۔