سمیوکت کسان مورچہ نے بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کی مخالفت سمیت کچھ شرائط رکھ دیں،اس حوالے سے کسان مظاہرین کی جانب سے دس مارچ کو ملک بھر میں ریل روکو تحریک کی کال،مطاہرین کا کہنا ہے کہ ہم تب تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ہمارے مطالبات نہیں پورے ہوتے، پنجاب کی پنچایتوں کو کسانوں کے مطالبات کی حمایت میں قرارداد پاس کرنی چاہیے،بھارتی حکومت دہلی چلو مارچ کو روکنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہی ہے،چھ مارچ کو ملک بھر سے کسان ٹرین، بس اور ہوائی جہاز سے دہلی آئیں گے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا بھارتی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ، کسانوں کے ساتھ ظلم کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ کو پیلٹ گن کے استعمال کو ختم کرنا چاہئے،انسانی حقوق کی تنظیموں اور متاثرہ افراد نے ٹوئیٹر اکاؤنٹس کی معطلی کو اظہار رائے کے خلاف تشویشناک کریک ڈاؤن قرار دیا، ہریانہ پولیس نے احتجاج کرنے والے کسانوں کے ویزے بھی منسوخ کر دیے،پنجاب سے باہر بھی کسان یونینز نے احتجاج کو وسیع کرنے کی کال دے دی