خیبرپختونخوا،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا نیا سپیل برسنے کو ہے تیار ، بالائی علاقوں میں مزید برفباری ہونے کا بھی امکان ہے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔

وادی نیلم کےبالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے قریبی آبادیوں کا زمینی رابطہ ٹوٹ گیا،وادی لیپہ کی سڑک بندہونےسےزمینی رابطہ منقطع ہے۔اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق آزادکشمیرمیں بارش اور برفباری کے دوران مختلف واقعات پیش آئے،جس میں پانچ افرادجاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔

ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق چالیس رہائشی مکانات مکمل تباہ،ایک سو اڑتا؛یس کوجزوی نقصان پہنچا،دوکانوں سمیت مختلف نوعیت کی سینتیس عمارات کوبھی نقصان پہنچا۔برفباری سے بند ہونے والے لواری ٹنل کی سڑک کو کھول دیا گیا جبکہ مری میں پڑھنہ کے مقام پر بارشوں کے باعث بڑا علاقہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے جس کی وجہ سے مری اور کوٹلی ستیاں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔