پاکستان میں ایکس کی بندش کے خلاف شہری کی درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی
درخواست گزار شہری کی جانب سے وکلاء سردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش
ایکس بند ہے ؟ چیف جسٹس کا استفسار
17 فروری سے حکومت نے ایکس پر پابندی عائد کردی ہے، وکیل
اس پر تو سندھ ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ آچکا ہے، چیف جسٹس
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا کیس زیر سماعت ہے، وکیل درخواست گزار
عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی