جی ایچ کیو پر حملہ کیس میں عمران خان اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی،

جی ایچ کیو پر حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، فرد جرم کی کارروائی ملزمان کی کم حاضری کی باعث ملتوی کی گئی ۔۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ فرد جرم کی کارروائی ملزمان کی کم حاضری کی باعث ملتوی کی گئی ۔۔ اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ اکرام امین منہاس نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ سانحہ 9مئی کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا گیا ، اگر یہ لوگ ملوث نہیں ہیں تو مقدمات کا سامنا کریں ، اگر ملزمان پیش نہیں ہوتے تو عدالت اُن درخواست ضمانت منسوخ کر دے ، عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں کیونکہ یہ ضمانتوں کا غلط استمال کر رہے ہیں، اس مقدمے میں تقریبا119کے قریب ملزمان ہیں ۔۔جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہو سکتی ، ملزمان کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔۔ اسپیشل پراسیکیوٹرنے بتایا کہ اگلی پیشی پر عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ، اُس کے مطابق چلیں گے ۔۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی