اسپیکر قومی اسمبلی کی روس کے دورے کے دوران اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات اسپیکر سردار ایاز صادق کی روس کے چیئرمین اسٹیٹ ڈوما ولوڈن وکٹورو وچ سے ملاقات ملاقات میں دو طرفہ پارلیمانی و اقتصادی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال پاکستان روس کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق دونوں ممالک کے مابین تعلقات باہمی احترام و اعتماد پر مبنی ہیں، سردار ایاز صادق اسپیکر نے اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین سے اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے روس کے دورے کی دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی آئندہ اسپیکرز کانفرنس ماسکو میں کرانے کی تجویز، چیئرمین اسٹیٹ ڈوما کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز سے اتفاق اسپیکر قومی اسمبلی نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے آئندہ اسپیکرز کانفرنس میں تاجر برادری کو بھی مدعو کرنے کا کہا۔ اسپیکرز کانفرنس کا آئندہ اجلاس 2025 میں ماسکو میں ہوگا سردار ایاز صادق نے اسپیکرز کانفرنس کی تجویز سے اتفاق پر ولوڈن وکٹورو وچ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کا دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق روس کی اسٹیٹ ڈوما اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے اہم معاہدے پر دستخط معاہدے پر اسپیکر قومی اسمبلی اور اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت دونوں پارلیمانوں کے مابین پارلیمانی کمیٹیوں اور پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کے ذریعے تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا اسپیکر سردار ایاز صادق نے چیئرمین اسٹیٹ ڈوما کا ان کے اور ان کے وفد کے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ اسپیکر نے اپنے روسی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ روسی اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ملاقات میں پاکستان کے پارلیمانی وفد اور اسٹیٹ ڈوما کے اراکین بھی موجود تھے۔ اسٹیٹ ڈوما آمد پر چیئرمین اسٹیٹ ڈوما ولوڈن وکٹورو وچ نے اسپیکر اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا
متعلقہ اشاعت
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حریت کانفرنس کی اسرائیل کی مذمت
ایران میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیت کے لیے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر /پاکستان کے اسلام آباد دفتر میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر /پاکستان کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اجلاس میں اے پی ایچ سی کے ارکان نے صہیونی فورسز کے ہاتھوں فلسطین اور عالم اسلام کے محترم رہنما کے قتل کی شدیدمذمت کی۔ اراکین نے قابض اسرائیلی فوج کے غزہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔ اراکین نے مرحوم رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور فلسطین کی آزادی کی جنگ میں بے پناہ قربانیوں پر بہادر رہنما کیتعریف کی۔ واضح رہے کہ شہید اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 79 لوگ شہید ہوچکے ہیں، شہدا ء میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے 6 نواسےبھی شامل ہیں۔ مزید برآں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے یوم وفات پر ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اور ان کی تحریکآزادی کے تئیں کردار کو سراہا گیا۔ اجلاس میں کنونیر غلام محمد صفی سمیت سکریٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد،میر طاہرمسعود،داود خان، اعجاز رحمانی ، جاوید جہانگیر ، شیخ عبدالمتعین،شیخ محمد یعقوب ،راجہ شاھین،خطیب حسین،انجنیر محمود، حاجیمحمد سلطان ، زاھد صفی، امتیاز وانی، چوہدری شاھین ،میاں مظفر ، زاھد اشرف،محمد شفیع ڈار، اشرف ڈار،شیخ ماجد،سیدگلشن،عدیل مشتاق اور مشتاق احمد بٹ موجود تھے۔