سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تعطیلات 18دسمبر سے 31 دسمبر تک ہونگی چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ میں دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ اہم نوعیت کے مقدمات کمیٹی کی منظوری سے دستیاب بینچز کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے