چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت انصاف کے حصول اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے دو الگ الگ اجلاس ہوئے ،،اجلاس میں کیسز کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور انہیں جلد نمٹانے پر غور کیا گیا ۔ سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس بلال حسن اور مشہور ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ شیرشاہٓ نے شرکت کی،،اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی، کیسز کے حوالے سے بہتری لانے کا جائزہ لیا گیا اور صلاحیت بڑھانے کیلئے تربیت کرنے کے اقدامات پر غورکیا گیا،، BS چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت دوسرے اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات پر غور کیا، اجلاس میں ایف بی آر کی قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی،، اجلاس میں ٹیکس مقدمات اور ان کوجلد نمٹانے کے حوالے سے غور کیا گیا،، ٹیکس مقدمات سے متعلق التواء کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے، بار کے نماٸندہ گان نے اس بارے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،