جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و ناجائزہ اسلحہ برآمدگی کا کیس سننے سے معذرت کرلی

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و ناجائزہ اسلحہ برآمدگی کا کیس سننے سے معذرت کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی ںے شراب و ناجائزہ اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تمام شاہراہیں بند ہیں وزیراعلی علی امین گنڈا پور سماعت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ جج شائستہ کنڈی نے پوچھاکہ آپ کے پاس ہیلی کاپٹرنہیں ہے، وکیل نے جواب دیا کہ ہیلی کاپٹرہوتے ہیں ایوی ایشن اترنے کی اجازت نہیں دے گی، 2016 کا کیس ہے ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ جج نے ریمارکس دیے جی بالکل وکیل بھی آتے ہیں اور درخواست بھی آتی ہے، ابھی علی امین گنڈا پور کدھرہیں، کیا وہ لاہورہیں؟۔