سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری،امیدواروں کے کاغذات کی جان پرتال کا سلسلہ کل تک جاری رہیگا،صوبائی الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21مارچ 2024 تک داخل کی جاسکیں گی،جبکہ ان اپیلوں پر فیصلہ25 مارچ تک کیا جائیگا،جبکہ26 مارچ کو نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی،صوبائی الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 27مارچ تک واپس لے سکیں گے،،واضع رہے کہ خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 42 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں،جنرل نشستوں کے لئے 25 امیدواروں، خواتین کے لئے 7 اور ٹیکنوکریٹس کے لئے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،