نیویارک IMF آفس کے سامنے چند شر پسند عناصر کا پاکستان اورپاک آرمی کے خلاف مظاہرہ شرمناک ہے، اؤ پی ار ام (OPRM)

نیو یارک، پاکستان ہاؤس میں (OPRM)اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ کے تحت ایک اہم اجلاس میں واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم اف آفس کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں کا نام استمال کرتے ھوۓ چند ملک دشمن عناصر نے پاکستان اور پاکستان آرمی کے خلاف جو مظاہرہ کیا ہے وہ بڑا ہی شرمناک ہے، ہم اسکی پرزور مذمّت کرتے ہیں۔
ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کے ایسے نام نہاد اوورسیز پاکستانیوں کا محاسبہ کیا جاۓ جو اوورسیز پاکستانیوں کا نام بدنام کر رہے ہیں، دنیا بھر کی طرع امریکا میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی اپنے وطن عزیز اور پاکستان آرمی سے محبّت کرتے ہیں۔ اور ملک یا آرمی کے خلاف ہونے والے کسی بی ایکٹ یا سازش کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی کے ایکٹو ممبران OPRM کے چیئرمین نسیم خان علیزئ، اسمائیل بٹ ، ابرار خان، طاہر بیگ، خالد محمود، شاہ روز خان، افتخار چوھدری، ڈاکٹر دانش، حاجی سرفراز، صلاح دین خان، سعید خان، مالک ریاض اور دوسرے وطن سے محبّت کرنے والے اورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔ آخر میں سب نے مل کر پاکستان کی حفاظت، ترقی و خوش حالی کے لیے دعا کی.
ان غداروں اور وطن فروشوں کا چہرہ اورسیز پاکستانیوں کے سامنے لانا چاہیے تاکہ سب کو معلوم ہو سکے کہ کون کون غدار ملک کو بدنام کرنے ، پاکستان کی جڑوں کو کاٹنے کے علاوہ فوج کو بدنام کر رہے ہیں ۔۔۔محبت وطن اورسیز پاکستانیوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان وطن فروشوں کا سوشل بائیکاٹ کریں ۔۔۔۔