وزیرِ اعظم کی لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کے گھر چکلالہ آمد.
وزیرِ اعظم کی لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف شہید کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا.
بعد ازاں وزیرِ اعظم کی کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر، تلہ گنگ آمد.
وزیرِ اعظم کی شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت.
وزیرِ اعظم کی شہید کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا.
پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا. وزیرِ اعظم.
مجھ سمیت پوری قوم ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے. وزیرِ اعظم.
شہداء کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں. وزیرِ اعظم.
پوری قوم ملک سے دھشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. وزیرِ اعظم.
وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.