چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کا مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ

چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کا مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ

چیئر مین واپڈا نے پراجیکٹ کی اہم تعمیراتی سائٹس پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا

ملک میں پانی اور بجلی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے مہمند ڈیم اہم منصوبہ ہے۔ چیئرمین واپڈاکی دورے پر گفتگو

پراجیکٹ کی ہدف کے مطابق تکمیل کے لئے عملدرآمد پلان یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین واپڈا کی کنٹریکٹر کو ہدایت

ٹائم لائنز کے حصول کے لئے اضافی وسائل بھی بروئے کار لائے جائیں۔ چیئرمین واپڈا کی کنٹریکٹر کو ہدایت

پراجیکٹ انتظامیہ کی چیئرمین واپڈا کو ڈائی ورشن سسٹم، ریکوری پلان اور سپل وے کنکریٹنگ بارے بریفنگ

مہمند ڈیم ساخت کے اعتبار سے دُنیا بھر میں پانچواں بلند ترین سی ایف آر ڈیم ہے۔

مہمند ڈیم کی تکمیل 2026-27 میں شیڈول ہے۔

مہمند ڈیم میں 1.29ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔

مہمند ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 800میگاواٹ ہے۔

پراجیکٹ کی بدولت پشاور کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی فراہم کیا جاسکے گا۔