نیپرا اتھارٹی نے مئی ، جون 2022 میں اوور لوڈ شیڈنگ میں ملوث ہر ڈسکوکو 50 ملین جرمانہ کر دیا، نیپرا
نیپرا اتھارٹی نے تحقیقات مکمل ہونے پر کمرشل بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ کرنے والی ڈسکوز پر جرمانہ کیا ہے، نیپرا
جرمانہ پیسکو، کیسکو، حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کو کیاگیا ہے، نیپرا
کمرشل بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ نیپرا کے قانون کی خلاف ورزی ہے، نیپرا
ان ڈسکوز میں کمرشل بنیادوں پر4 سے 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی تھی، نیپرا
اتھارٹی نے 2022 میں ملک بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈسکوز کے خلاف قانونی کروائی کا آغاز کیا تھا، نیپرا
اتھارٹی نے تمام ڈسکوز کی دو بار سماعت بھی کی تھی، نیپرا
اتھارٹی نے تمام ڈسکوز کو اپنے دفاع کا بھرپور موقع بھی فراہم کیا تھا، نیپرا
اتھارٹی نے تمام ڈسکوز کو ہدایت کی تھی کہ جو بل ادا نہیں کرتے صرف ان کی بجلی بند کی جائے نہ کہ پورے فیڈر کو بند کیا جائے، نیپرا
گزشتہ سال کی گرمیوں میں بھی ڈسکوز کمرشل بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ میں ملوث پائی گئی، نیپرا
ڈسکوز اپنے لائن لاسز کو کم دیکھانے کے لئے کمرشل لوڈ شیڈنگ کا سہارا لیتی ہیں ، نیپرا