ایک کروڑ روپے تاوان نہ دینے پر ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کرنے والے گینگ گرفتار

اغوا اور ایک کروڑ روپے تاوان نہ دینے پر ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کرنے والے گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار کی پولیس نے شہری کے اغواء اور قتل میں ملوث چاروں ملزمان گرفتار کیا

جن کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت وحید گل، صادق، محمد بہادر اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان نے چند روز قبل سرکاری ادارے کے آفیسرکو اغواء کرکے تاوان کامطالبہ کیا تھا۔

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول رحمت اللہ کو اغوا کے بعد فوراً قتل کرکے نعش کو دفنا دیا تھا۔

گرفتار افراد کی نشاندہی پر نعش کو تلاش کرکے پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان مقتول کے دوست تھے اورملزم صادق مقتول کا مالک مکان بھی تھا۔