نیپرا اتھارٹی کا آئیسکو کو بچی کے تمام میڈیکل اخراجات اٹھانے کا حکم، نیپرا
آئیسکو بچی کو مصنوعی ہاتھ بھی لگوا کر دے، نیپرا
آئیسکو بچی کو ماہانہ معقول وظیفہ بھی دے، نیپرا
بچی کے بڑے ہو جانے پر آئیسکو متاثرہ بچی کومعذور کوٹے پر ملازمت دینے کا بھی پابند ہوگا، نیپرا
اگست 2023 کو حسن ابدال کے علاقے محلہ کچی آبادی میں 11 ہزار کے وی تاروں سے شعلے گرنے سے بچی کے دونوں ہاتھ جھلس گئے تھے، نیپرا
11 ہزار کے وی کی تاریں متاثرہ گھر کی دیوار سے ٹچ ہو رہی تھی، متاثرہ فیملی کی جانب سے متعدد بار شکایات کے باوجود آئیسکو حکام نے کو ئی ایکشن نہیں لیا تھا، نیپرا
نیپرا اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، نیپرا
کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کی تھی ، جس کی روشنی میں اتھارٹی نے آئیسکو کو متعلقہ ہدایات جاری کی ہیں، نیپرا
آئیسکو 14 دنوں میں متعلقہ ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش بھی کرے، نیپرا
مزید برآں ، اتھارٹی نے آئیسکو کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے،نیپرا