کراچی کی کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ چار گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔ کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر
رمپا پلازہ میں آگ لگی۔چوتھی منزل پر لگی آگ نے
کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں اور دواسنارکلز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
دو منزلوں کے مختلف گوداموں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
آتشزدگی کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ایس بی سی اے سمیت متعلقہ اداروں کو عمارت کے معائنے کی ہدایت کردی۔