اٹک میں سونےکے 800ارب کے ذخائر دریافت،ذرائع محکمہ معدنیات نے تصدیق کردی

اٹک میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ذرائع محکمہ معدنیات نے 800 ارب روپے کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق کردی۔محکمہ معدنیات نے نیسپاک کو سروے اور قیمت کے تعین کے لئے ذمہ داری سونپ دی۔سونا نکالنے کا کام محکمہ کرے گا یا نیلامی ہوگی فیصلہ نہیں ہوا۔ سونے کے ذخائر کی مالیت 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ ذرائع محکمہ معدنیات کے مطابق اٹک میں سونے کے ذخائر 32کلومیٹر کی پٹی پر دریافت ہوئے ہیں۔جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے 127 مقامات سے نمونے اکٹھے کیے۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر مائنز شیر علی گورچانی کل وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دیں گے۔