ڈی چوک احتجاج کے دوران پختونخوا ہاوس میں توڑ پھوڑ اور نقصانات کی رپورٹ کے لیے خصوصی کمیٹی بنائی گئی تھی۔اب محکمہ مواصلات و تعمیرات اور محکمہ انتظامیہ نے مشترکہ رپورت مرتب کرکے کمیٹی کو پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق توڑ پھوڑ کے دوران پختونخوا ہاؤس میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا 60 لاکھ نقدی پختونخوا ہاؤس کا کرایہ، 64 لاکھ روپے کا لائسنس یافتہ اسلحہ اور قیمتی موبائل فون و دیگر سامان بھی غائب ہوا جبکہ ایم پی ایز اور پولیس کی بھی 16 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی اشیاء غائب ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پختونخوا ہاوس کی دوبارہ مرمت پر 96لاکھ 93ہزار روپے کا خرچہ آئے گا۔