سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے آخری دن آگئے ہیں

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے آخری دن آگئے ہیں، اب کسی کو فریکچر ہوگیا تو کسی کو موشن لگ گئے، سب بھاگ رہے ہیں، سٹیٹ بنک یا ایف بی آر ثابت کرے کہ حکومت کے دوروں سے ملک میں کوئی سرمایہ کاری آئی ہے۔ چین کو ناراض کیا گیا اس پر انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا، وزرات خارجہ نے چین کو جو بیان دیا اس پر لعنت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نو مئی مقدمات کے حوالے سے راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی ہماری صرف حاضری لگائی گئی ہے، 14، 14 کیس ہیں، تھوک کے بھاؤ، بہت ظلم کیا جارہا ہے، انڈر گراؤنڈ کیس ہیں، ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دے رکھا ہے، کل امریکہ میں الیکشن ہے جو پوری دنیا پر اثر ڈالتا ہے، قوم پر ظلم نہ کرو کہ بغاوت پر اتر آئے، قوم سے خوف ختم ہو چکا ہے، ہم نے 40 دن چلہ کاٹا، صحت اب تک ٹھیک نہیں، شکر ہے انتظار پنجوتھہ واپس آ گیا، انہوں نے یہ کیا اسٹوری بنائی، بزدل آدمی 100 بار مرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا یے، پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، بہتر ہوگا پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں، ریڑھی والا اس وقت بھی عدالت کے اندر موجود ہے، زمین پر ٹیکس بڑھا دیئے گئے ہیں، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔