پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ چاول کی برآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ چاول کی برآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*

ڈھاکہ، 14 جنوری 2025:
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فوڈ، بنگلہ دیش نے آج پاکستان سے بنگلہ دیش کو چاول کی برآمد کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سید رفیو بشیر شاہ، چیئرمین ٹی سی پی اور جناب محمد عبدالخالق، ڈی جی، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فوڈ، بنگلہ دیش نے اپنے اپنے اطراف سے ایم او یو پر دستخط کیے۔
دستخط کی تقریب میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معروف، پاکستان کی وزارت تجارت کے اسپیشل سیکریٹری جناب شکیل احمد منگنیجو اور بنگلہ دیش کی وزارت خوراک کے سیکریٹری جناب مسعود الحسن نے شرکت کی۔  انہوں نے دونوں وفود کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب اس اہم قدم پر مبارکباد دی۔
ایم او یو پر دستخط کے بعد، ہائی کمشنر نے عزت مآب مشیر برائے خوراک جناب علی امام مجمدر سے بشکریہ ملاقات کی اور دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔  ہائی کمشنر نے مشیر کو وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے چاول کا تحفہ بھی پیش کیا۔