ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس، “اڑان پاکستان” منصوبے کا جائزہ لیا گیا،کمیٹی کی جاری کوششوں کو تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیش رفت فراہم کرنے کی ہدایات

ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے بارہویں اجلاس میں “اڑان پاکستان” منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔”اڑان پاکستان”پروگرام کے تحت برآمدی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر منصوبہ بندی نے ‘اڑان پاکستان’ پروگرام کی اہم خصوصیات اور اسٹیک ہولڈرز کے کردار پر روشنی ڈالی۔کمیٹی کی جانب سے ‘اڑان پاکستان’ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے موثر حکمت عملی بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ایس آئی ایف سی نے‘ہول آف دی نیشن’ فورم کے ذریعے پروگرام کے فوائد حاصل کرنے پر زور دیا۔وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے ‘اڑان پاکستان’ کی حمایت کے لیے میڈیا حکمت عملی پیش کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی3 اے کی جانب سے بین الاقوامی مشاورتی معاونت پر پیش رفت کی تفصیل بھی پیش کی گئی۔کمیٹی نے جاری کوششوں کو تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیش رفت فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں پر زور دیا۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت کیجانب سے پختہ عزمکا اظہار کیا گیا۔