بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے نئی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ایف آئی اے نے 3 رکنی جے آئی ٹی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی گئی۔جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی بی سی کریں گے۔جے آئی ٹی میں دو افسران اینٹی کرپشن سرکل سے شامل کئے گئے ہیں۔سب انسپکٹر کاشف ریاض اعوان اور شمس خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔