عوام کو ایک اور جھٹکا، پی ٹی وی نے نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے رائٹس بھی کھو دئیے

عوام کو ایک اور جھٹکا، پی ٹی وی نے نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے رائٹس بھی کھو دئیے

لاہور – پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے رائٹس ذیادہ بولی کی بنیاد پر اے آر وائی کے سپورٹس چینل اے اسپورٹس کو دے دئیے
اب تک ڈومیسٹک کرکٹ کے رائٹس نیشنل براڈکاسٹر ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ پی ٹی وی کے پاس رہے تھے اور اس سلسلے میں صدارتی حکم نامہ بھی موجود ہے لیکن پی ٹی وی انتظامیہ اور وزارت اطلاعات نے اس سلسلے میں مکمل خاموشی اپنائی رکھی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا اس سے قبل آئی سی سی میں بھی پی ٹی وی کو انٹرنیشنل کرکٹ کے رائیٹس سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی جس کو آئی سی سی نے یکسر مسترد کر دیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ پا کستان ٹیلی وژن ایک قومی چینل ہے اور واحد ٹریسٹیل نیٹ ورک ہے اور اس کی نشریات پاکستان میں دور دراز تک دیکھی جاتی ہیں اس لئے کرکٹ کے فروغ کے لئے اس کو انٹرنیشنل کرکٹ رائٹس سے محروم نہیں کیا جا سکتا ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پیُ سی بی کے سابق چئرمین نجم سیٹھی کے دور میں بھی پی ٹی وی کو ڈومیسٹک کرکٹ سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی جس کو انہوں نے یہ موقف اختیار کرتے ہوئے مسترد کر دیا کہ پی سی بی اور پی ٹی وی دونوں حکومتی اور قومی ادارے ہیں اس لئے پی ٹی وی کو عوام کو تفریح مہیا کرنے سے محروم نہیں کیا جا سکتا ذرائع نے اس ناکامی کا ذمے دار پی ٹی وی کی نااہل انتظامیہ اور وزارت کو قرار دیا ہے