توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

توشہ خانہ ٹو کیس میں پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ دونوں نے 14 نومبر 2024 کو سنٹرل ٹرائل کورٹ کی جانب سے بریت کے فیصلے کو مسترد کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کردی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون کے خلاف تھا، اور عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں کو بری کیا جائے۔ درخواست میں سپیشل جج سنٹرل، ایف آئی اے اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر غیر قانونی طور پر تحائف لینے کے الزامات ہیں، جس پر ٹرائل کورٹ نے 14 نومبر کو ان کی بریت کو مسترد کردی تھی ۔