صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر چیلنجز کو حل کرنا ہوگا،امن قائم ہوگا تو فتنہ الخوارج ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کا وفاقی کابینہ سے خطاب

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کہاکرم میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، امن معاہدے کے بعد بھی مورچے قائم کیے گئے، جس کو مسمار کردیا۔ امید ہے اسٹیک ہولڈرز مل کر امن برقرار رکھیں گے۔صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر چیلنجز کو حل کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا خوارج کے خلاف آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں،امن قائم ہوگا فتنہ الخوارج ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا پی آئی اے کی بحالی کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائیں،پی آئی اے پر لگی پابندیاں ختم ہورہی ہیں،پی آئی اے کو گزشتہ حکومت تباہی کےدہانے پر لے کرگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاپنجگور میں پاک ایران کراسنگ کا آغاز ہوگیا، کراسنگ سے اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاخواتین کی تعلیم سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،تعلیم کا شعبہ معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔او آئی سی اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔