لوئر کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل شروع کردیا گیا ہے، چار مورچوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، اس موقع پر آرمی، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی، مختلف علاقوں کی ہیلی کاپٹر سے بھی نگرانی کی گئی۔ایک ایک بنکر دونوں جانب سے مسمار کیے گئے ہیں ان میں ایک بنکر بالیش خیل اور دوسرا بنکر خار کلی میں مسمار کیا گیا ہے۔