ہم بے اختیار تو پی ٹی آئی کیوں ہمارے در پر ہے؟ اب آہی گئے ہیں توہم ہی پرنظررکھیں،کہیں اورنہ جھانکیں،عرفان صدیق

ن لیگ کے رہنما عرفان صدیق کہتے ہیں ہم اگر اتنے ہی بے اختیار لوگ ہیں تو یہ ہمارا دروازہ کیوں کھٹکھٹا رہے ہیں، آپ مجبور لاچار لوگوں کے سامنے کیوں بیٹھتے ہیں، آپ تو بہت توانا لوگ ہیں، ہمارے سامنے کیوں مطالبات رکھ رہے ہیں۔ فیضان چشمہ کی طرف سے پذیرائی نہ ہوئی تو ہمارے دروازے تک آگئے، اب آہی گئے ہیں تو ہم ہی پر نظر رکھیں، کہیں اور نہ جھانکیں۔