تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت اپنی کرپشن چھپا رہی ہے،190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ابھی آیا نہیں، حکومت کیسے قبل از وقت قیاس آرائیاں کر رہی ہے، لگتا ہے فیصلہ کہیں اور لکھا جا رہا ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی اسد قیصر اورعلی محمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس، کہا مذاکراتی کمیٹی سے تین مطالبات ہیں، نہ ڈیل نہ ڈھیل، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی۔