آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فتنہ الخوارج کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شریک ہوئے۔آرمی چیف نے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثال قربانیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑنے اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ پشاور کے موقع پرکہا کہ ہم شیطانی قوتوں کے خلاف یکجا کھڑے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیوں پر فخر ہے،سیکیورٹی فورسزنے اس فتنے کےخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔لگن ،عزم اورقربانیوں کےساتھ اس فتنےکےخلاف قابوپالیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہماری افواج نے دہشتگردوں کےلیڈروں کاخاتمہ یقینی بنایاہے،دہشتگردتنظیموں کاڈھانچہ تباہ اوران کےسہولتکاروں نشانہ بنایاگیاہے،دہشتگردوں کی اس سرزمین پرکوئی جگہ نہیں ہے۔اس جنگ کومنقطی انجام تک پہنچائیں گے،ان شااللہ۔آرمی چیف نے قانون نافذکرنےوالےاداروں کی کوششوں کوبےحدسراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ امن وعامہ کےقیام اوردہشتگردحملوں کوناکام بنانےمیں ان اداروں کابڑاکردارہے۔ہرآپریشن میں سیکیورٹی فورسزنے بھرپورکرداراداکیا۔امن کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش کوسختی سےناکام بنادیں گے۔دشمن نفرت اورخوف کابیج بوناچاہتاہے،ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دشمن بھاری نقصان اٹھاتارہےگا۔