190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بارموخر،اب17 جنوری کو سنایا جائے گا

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر کردیا گیا، فیصلہ اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔جج ناصرجاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچے ۔سلمان اکرم راجہ سمیت دیگروکلاء بھی پہنچ گئے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت نہیں پہنچے، وکلاصفائی بھی نہیں آئے۔ جج نے ریمارکس دیئے ساڑھے آٹھ بجے پہنچ گیاتھا۔بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی آئےنہ ہی وکلائےصفائی کمرہ پہنچے۔صبح سے ملزمان کاانتظار کررہاہوں۔ملزمان اور وکلاء کو دوبارپیغام بھی بھیجا۔مگرکوئی نہیں آیا۔اب فیصلہ نئی تاریخ پرہی سنایاجائے گا۔عدالت نے فیصلہ اٹھارہ دسمبرکومحفوظ کیاتھا۔پہلی بار23 دسمبر کی تاریخ دی گئی ۔دوسری بار6 جنوری،تیسری بار13جنوری مقررکی گئی ۔